پی ایس ایل کے فائنل کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، اوچ شریف کے دولہانے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ملتوی کردی

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:58

پی ایس ایل کے فائنل کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، اوچ شریف کے دولہانے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے فائنل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، اوچ شریف کے کاشف نامی شخص نے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے کاشف نامی شخص کی 5 مارچ کو شادی ہونا تھی تاہم کاشف نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے شادی ملتوی کردی ، دلہا کاشف نے کہا ہے کہ اتور کو میری شادی تھی تاہم میں فائنل دیکھنے کیلئے جارہا ہوں، شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے مگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں دوبارہ نہیں ہوسکتا اس لئے فائنل دیکھنے کیلئے 12 ہزار روپے والا ٹکٹ بھی خرید لیا ہے۔

دلہا کاشف کے اہل خانہ نے کہا کہ کاشف کی منت سماجت کی کہ شادی کرے اور فائنل ٹی وی پر دیکھ لے مگر کاشف نے کہا کہ فائنل دیکھنے کے بعد شادی کروںگا۔

متعلقہ عنوان :