میئر لندن بھی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر مسرور

اتوار 5 مارچ 2017 23:03

میئر لندن بھی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر مسرور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کی دھوم لندن تک پہنچ گئی ، برطانوی دارلحکومت کے میئر نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو دیکھ کر بے انتہاءخوش ہیں ، آج کے دن کوئی نہیں ہارے گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :