پی ایس ایل کا فائنل میچ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، شہر یار خان

اتوار 5 مارچ 2017 23:10

پی ایس ایل کا فائنل میچ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ..
لاہور۔5 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا پی ایس ایل کا فائنل میچ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا اور دنیا کی دیگر ٹیموں کے پاکستان آنے کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل پاکستان کی پراڈکٹ تھی اور اسے پاکستان واپس آنا ہی تھا ۔پاکستانی عوام ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے سے اداسی کا شکار تھے لیکن پی ایس ایل کے فائنل نے ان کی خوشیاں دوبارہ لوٹا دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :