سفید مکھی کپاس ہی نہیں دیگر فصلوں کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ قرار

محکمہ زراعت نے سفید مکھی سے کپاس کی فصل متاثر ہونے کی علامات جار ی کر دیں

پیر 6 مارچ 2017 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) سفید مکھی ایک نقصان دہ رس چوسنے والاکیڑا ہے جو کہ کپاس کے علاوہ دیگر فصلوں پر بھی حملہ کرتا ہے۔ اس کے حملے سے کپاس کے پتوں کے کنارے اوپر کی طرف مڑ جاتے ہیں، پودے کمزور ہو جاتے ہیں، اس کے خارج کردہ لیس دار مادے سے کپاس کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے اور وائرس کی بیماریوں کو پھیلانے کا موجب بنتی ہے۔

محکمہ زراعت نے کپاس کو سفید مکھی کے حملہ سے بچانے کے لیے 6رہنما اصول مرتب کر دیے ہیں۔یہ رہنما اصول ماہرین اور سائنسدانوں کی سفارشات کی روشنی میں مرتب کیے گئے ہیں۔ان اصولوں پر عمل کر کے کسان کپاس کو سفید مکھی کے حملے سے بچا سکتا ہے ۔1:سفید مکھی کے موثر کنٹرول کے لیے اس زرعی دوائی (کیمسٹری )کو کپا س کی فصل پر ہر گز (پہلا اور دوسرا ) اسپرے نہ Islamabadکریں جس کا اسپرے اسی فارم کی بہاریہ فصلات پر کیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

2:جو زرعی دوائی (کیمسٹری )کپاس کے بیج کو کاشت کے وقت لگائی گئی ہو اس کپاس کی فصل پر اس زرعی دوائی (کیمسٹری )کا بھی پہلا اور دوسرا اسپرے ہر گز نہ کریں۔3:ایک زرعی دوائی (کیمسٹری )کو دوبارہ کم از کم چار ہفتہ کے وقفہ سے اسپرے کرسکتے ہیں۔4:جب کپاس کی فصل کا جھنڈ (Canopy)بن جائے تو محلول کو پاور اسپرئیر کے ساتھ بحساب 120لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔5:سفید مکھی کے موثر تدارک کے لیے دوسے زیادہ زرعی ادویات کے مکسچر کو یک بارا اسپرے نہ کریں۔6:سفید مکھی کے موثر کنٹرول کے لیے ترجیحاًً شام کے وقت اسپرے کریںاور نقصان کی معاشی حد چار تا پانچ بالغ یا بچے یا دونوں ملا کر فی پتہ کا تعین باقاعدہ پیسٹ سکائوٹنگ سے کریں۔

متعلقہ عنوان :