یوایم ٹی میں خالص اور عملی ریا ضیات پر تیسری تین روزہ بین الاقوامی کانفر نس شروع

ریاضیات تمام معاشی، معاشرتی، اقتصادی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘ ڈاکٹرحسن صہیب مراد

پیر 6 مارچ 2017 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے شعبہ ریا ضیات کے تحت پیور اینڈ اپلائڈمیتھمیٹکس پرتیسری بڑی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایک سو سے زائد نامور شعبہ ریاضیات ،اقتصادیات،کمپیوٹرسانئسزاورسوشل سائنسز سے ماہرین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں کی بری تعداد نے شرکت کی اور ان تمام شعبہ جات، خصوصا ریاضیات کی جانے والی جدیدریسرچ،تجربے ،تجزئے ،مشاہدات اور مقالہ جات پیش کیے۔

کانفرنس کاافتتاح ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان کے ہمراہ کیا ۔کانفرنس میںہائرایجوکیشن پنجاب کے چیئرمین پروفسیر ڈاکٹر نظام الدین، پروفیسر ڈاکٹر برٹس لٹل(امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر ٹورو ناکاہارا (جاپان)،سیدے زاہرہ لالامی (یو کی)،جی سی یونیورسٹی لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر عامر اقبال ، لمز سے پروفیسر ڈاکٹر آرف ، یونیورسٹی آف پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف ،کراچی یو نیو رسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر سرور عباسی، اسلام آباد سے ڈاکٹر راحیلہ ناز ،یونیورسٹی آف مالاکند سے ڈاکٹر رحمت علی خاں، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ماریہ جاوید، یو ایم ٹی سے پروفیسر ڈاکٹر شوکت رحیم چوہدری سمیت دیگر قومی اور بین الا اقوامی مقررین اور ماہرین نے اپنی ریسرچ پیش کی۔

(جاری ہے)

ریکٹریوایم ٹی پروفیسر ڈاکٹرحسن صہیب مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ریاضی تما م علوم میں بڑی اہمیت کی حامل ہے اور عملی زندگی میں اس کی افادیئت بہت زیادہ ہے کیونکہ یاضی کااطلاق دیگر تمام شعبوں میں ہوتاہے اور اسی وجہ سے ریاضات سوسائٹی کو درپیش تمام معاشرتی، معاشی، اقتصادی مسائل کے حل میں اہم کردا ر اد اکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی کی یہ تیسر ی بین الاقوامی کانفرنس ہے اور اس سے پہلے دوکامیاب کانفرنسز منعقدکرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی دونون کانفرنسز کے انعقادکی وجہ سے شعبہ ریاضیات میں جدت اورریسرچ کارجحان بڑھاہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشعود احمد خان،ہائرایجوکیشن پنجاب کے چیئرمین پروفسیر ڈاکٹر نظام الدین سمیت دیگر مقر رین نے یو ایم ٹی کو میتھمیٹکس کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرمبارک باد دی۔کانفرنس میں پڑھے جانے والے مقالہ جات میں متعدد سیاسی،معاشی اورمعاشرتی ،مسائل کاحل پیش کیاگیا۔کانفرنس کے اختتام پرمقررین میں سونیئرزبھی تقسیم کیے گئے۔