پنجاب یونورسٹی کا ایکولنس ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کی درخواست پر یونیورسٹی کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت

پیر 6 مارچ 2017 20:40

لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونورسٹی کے ایکولنس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنے کے حوالے سے درخواست پر پنجا ب یونیورسٹی کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیدیا۔جسٹس عاطر محمود نے شیراز ذکاء کی درخوست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ایکولنس ڈیپارٹمنٹ داخلے کے لئے ڈگری کی تصدیق کر رہاہے جو کہ غیر قانونی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 500سے ہزار روپے رکھی گئی ہے،ڈگریوں کی تصدیق کی آڑ میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے لہذا استدعا ہے کہ عدالت پنجاب یونیورسٹی کے ایکولنس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :