پاکستان کا افغانیوں کی مشکلات کے باعث پاک افغان بارڈر2روزکیلئے کھولنے کافیصلہ

طورخم اور چمن بارڈر کو7اور8مارچ کوپاکستانی ویزہ رکھنے والوں کیلئے کھولاجائیگا۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 مارچ 2017 19:16

پاکستان کا افغانیوں کی مشکلات کے باعث پاک افغان بارڈر2روزکیلئے کھولنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) : پاکستان نے افغانیوں کی مشکلات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر2روزکیلئے کھولنے کافیصلہ کیاہے، مشیرخارجہ نے افغانی سفیرکوفیصلے سے آگاہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک افغان طورخم اور چمن بارڈر کودوروزکیلئے 7اور8مارچ کو کھول دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ویزہ رکھنے والوں کیلئے طورخم اور چمن سرحد کوکھولاجا رہا ہے ۔افغانستان میں موجودپاکستانی بھی وطن واپس آسکیں گے۔ وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے افغان سفیرکوفیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :