سی پیک اکیلا پورے خطے میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، خطے کے دیگر ممالک کا بھی سی پیک میں شامل ہونے کیلئے خیر مقدم کر رہے ہیں،ملک میں توانائی بحران پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، 2018تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے، پورے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول ہے ،کویتی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے

وزیراعظم نوازشریف کی کویت چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 6 مارچ 2017 22:36

سی پیک اکیلا پورے خطے میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) اکیلا پورے خطے میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہم اس اہم منصوبے سے استفادہ کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کا بھی سی پیک میں شامل ہونے کیلئے خیر مقدم کر رہے ہیں،ملک میں توانائی بحران پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، 2018تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے، پورے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول ہے ،کویتی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نوازشریف نے کویت چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث پاکستان کی معیشت اپنے ٹریک پر واپس آگئی ہے ،دنیا کے بڑے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں ، مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت اہم اقتصادی کامیابیاں ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ، ملک میں توانائی بحران پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، 2018تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے ، صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں ہائیڈل ، تھرمل ،سولر ،کوئلے اور ونڈ انرجی کے منصوبے شامل ہیں ، ان منصوبوں کی بدولت ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں بلڈنگ انفراسٹرکچر ،موٹر ویز اور ایکسپریس ویز پر توجہ دے رہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) اکیلے پورے خطے میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہم اس اہم کنیکٹوٹی منصوبے کے فواہد حاصل کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کا بھی سی پیک میں شامل ہونے کیلئے خیر مقدم کر رہے ہیں۔

و زیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول ہے ،کویتی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ملاقات میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندے طارق فاطمی اور چیئرمین بی او آئی مفتاح اسمعاعیل بھی موجود تھے۔