کاٹلنگ، راجہ کلی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ، ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی

پیر 6 مارچ 2017 22:44

کاٹلنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) راجہ کلی میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق اور ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق امان کلے جھنڈے کا رہائشی بچہ آٹھ سالہ جابر ولد افتخار راجہ کلی مردان میں رشتہ داروں کے گھر سے واپس گائوں جانے کیلئے اپنے ایک سائیکل سوار دوست شہاب ولد زیارت گل سکنہ راجہ کلے کے ہمرہ بس سٹاپ پر کھڑا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار موٹر کار 1234مبینہ طور پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں جابر جاں بحق اور اس کا ساتھی شہاب زخمی ہو گیا حادثے میں ڈرائیور لعل بہار ولد عبدالرحمان سکنہ حکیم آباد اتمانزئی بھی زخمی ہو گیا پولیس نے واقعے کے رپورٹ درج کر لی۔

متعلقہ عنوان :