سی ایس ایس کے امتحانات کا اُردو میں انعقاد کا عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے،تنظیم اساتذہ پاکستان

پیر 6 مارچ 2017 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) آئندہ سال سے سی ایس ایس کے امتحانات کا اُردو میں انعقاد کا عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے جس کی تائید اساتذہ کرام کی عظیم اکثریت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت پروفیسر ظفراقبال رائو سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ جس میں آئندہ سال سے سی ایس ایس کے امتحانات کا انعقاد اُردو زبان میں لینے کا فیصلہ دراصل اس طویل جدوجہد کا ایک سنگ میل ہے۔ جسے تنظیم اساتذہ پاکستان، قومی زبان تحریک اور ملک و قوم کے باشعور طبقات عرصہ درازہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور جس کا مقصد قومی و جدت کی علامت قومی زبان اُردو کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اس کا جائز مقام دلانا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سپریم کورٹ ااف پاکستان نے نفاذ اُردو کا تاریخی فیصلہ دیا اور اسی فیصلے کی تائید میں لاہور ہائی کورٹ نے حالیہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سرکاری خط وکتابت اُردو میں رائج کرنے کا ایک نوٹیفیکیشن بھی کیا ہے۔ جو کہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔ لیکن نفاذ اُردو کے حوالہ سے بہت سے انتظامات کرنا باقی ہیں تاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو قومی اُمنگوں کا آئینہ دار سمجھتے ہوئے ان کے نفاظ کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ اساتذہ برادری تنظیم اساتذہ کی رہنمائی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ اُنہوں نے یکساں نظام تعلیم، یکساں نصاب اور یکساں نظام امتحان کے لیے بھر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :