پنجاب حکومت نے میرے اوپر حملے کے حوالے سے رپورٹ دبا دی ہے ‘ شوکت بسرا

مجھ پر حملہ کرنے اور میرے ساتھی کو شہید کرنے والے مجرم ایک ماہ سے گرفتار نہیں ہوئے‘ پریس کانفرنس

پیر 6 مارچ 2017 23:49

پنجاب حکومت نے میرے اوپر حملے کے حوالے سے رپورٹ دبا دی ہے ‘ شوکت بسرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے اوپر حملے کے حوالے سے رپورٹ دبا دی ہے ،مجھ پر حملہ کرنے اور میرے ساتھی کو شہید کرنے والے مجرم ایک ماہ سے گرفتار نہیں ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنمائوں کے ہمرا ہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آر پی او سے درخواست کی کہ واقعہ کی رپورٹ مجھے دیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت مجرموں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث معطل ایس ایچ اوز کو دیگر تھانوں میںلگا دیا گیا ہے۔ڈرنے والا نہیں حقائق ریکارڈ پر لاکر سکیورٹی کا مطالبہ کر رہا ہوں۔خون کے آخری قطرے تک گلو بٹوں کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :