کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کئی اہم کھلاڑیوں کے ٹیم میں نہ کھیلنے سے سیٹ بیک ہوا ، ویوین رچرڈز

پیر 6 مارچ 2017 23:51

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کئی اہم کھلاڑیوں کے ٹیم میں نہ کھیلنے سے ..
لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کئی اہم کھلاڑیوں کے ٹیم میں نہ کھیلنے سے سیٹ بیک ہوا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں گولف کھیلنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم چار غیر ملکی کھلاڑی لاہور نہیں آئے جو کہ پی ایس ایل ٹوکے فائنل ہارنے کی ایک وجہ ہے ۔، ٹیم نے بہت محنت کی اس لیے فائنل میں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جاوید میانداد کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :