ضلعی انتظامیہ سویٹ ہوم کی بلڈنگ کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی،ڈپٹی کمشنر

پیر 6 مارچ 2017 23:51

لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سویٹ ہوم گجرات کا دورہ کیا ، وہاں مقیم بچوں سے ملاقات کی اور انتظامیہ سے مسائل دریافت کئے،اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز، حاجی اورنگزیب بٹ، ڈاکٹر اعجاز بشیر، وحیدالدین، خادم علی خادم، عارف علی عارف و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سویٹ ہوم میں مقیم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں انہیں تعلیم و تربیت سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سویٹ ہوم کی بلڈنگ کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی اس مقصد کیلئے سویٹ ہوم انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے سویٹ ہوم میں مقیم بچوں کے فلاح و بہبود کیلئے بھرپور دلچسپی کا مظاہر ہ کرنے پر گجرات کے صاحب ثروت و مخیر حضرات کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اہل گجرات نے دیگر شعبہ جات کی طرح فلاحی کاموں میں بھی ملک بھر کیلئے روشن مثالیں قائم کی ہیں ۔ اس سے قبل سویٹ ہوم آمد پر انتظامیہ اور وہاں مقیم بچوں نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔