بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، تجزیہ کار

منگل 7 مارچ 2017 10:50

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، تجزیہ کار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) بین الاقومی امور کے ماہر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے مہمندایجنسی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوںکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالات مذید خراب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے روس کو افغانستان میں مداخلت سے روکا کیوں کہ وہ گرم پانیوں تک کی رسائی اور اس کے ٹکڑے کرنا چاہتا تھا تاہم روس کے اپنے ٹکڑے ہو گئے اور دنیا میں مذید 16 نئی ریاستوں کے قیام کے ساتھ ساتھ دیوار برلن کا خاتمہ بھی ہوا جس کے بعد جرمن حکام نے اس وقت کے جنرل (ر) حمید گل کو اس دیوار کا ٹکڑا بھیجا جس پر یہ لکھا تھا کہ یہ تحفہ اس شخص کے لئے ہے جس نے اس دیوار پر پہلی ضرب لگائی۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج با صلاحیت ہے اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنا جانتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور مودی موزی جانور بنا ہوا ہے۔ عبداللہ گل نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دے اور وہاں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :