دہشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے، جو دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا سر بھی کچل دیا جائے گا-وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 مارچ 2017 11:41

دہشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے، جو دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ..
کویت سٹی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مارچ۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے، جو دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا سر بھی کچل دیا جائے گا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، ملک میں امن و سکون واپس لانا ہمارا عزم ہے۔کویت میں پاکستانی برادری سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفت اور تنقید کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرایا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے پہلے کہا فائنل لاہورمیں ہونا چاہیے، پھر کہا کہ نہیں ہوناچاہیے، میں نے کہا کہ فائنل لاہور میں ہونا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کو ہیں،2018 سے پاکستان میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناءکویت میں ایوان صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نیک نیتی سے جتنا مرضی کام کرو ، تنقید کرنے والے بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں ، مخالفین پہلے کہتے تھے میچ ہونا چاہیئے اور پھر کہا نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے تاجروں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے نام لیے بغیر مخالفین پر تنقید کے نشتر برسا دیئے ، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان مقابلہ تھا ، اگر کراچی اور لاہور کے درمیان میچ ہوتا تو کہتے میچ بھی آپس میں کھیلا گیا۔ نواز شریف نے کہا نیک نیتی سے جتنا مرضی کام کرو تنقید کرنے والے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ لیتے ہیں ، وزیر اعظم نے کویت کے تجارتی وفد کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :