پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے افریقہ سے کھلاڑی پکڑ کر لائی:عمران خان

منگل 7 مارچ 2017 11:43

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے افریقہ سے کھلاڑی پکڑ کر لائی:عمران ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2017ئ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کےلئے جن کھلاڑیوں کو بلایا ان کے تو نام سے بھی لاعلم ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پی سی بی فائنل کے لیے افریقہ سے پھٹیچر کھلاڑی پکڑ کر لے آئے ہیں، یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے پیسے ملنے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے بھی آجانا تھا ،مسئلہ تو بڑے کھلاڑیوں کا تھا جنہوں نے سکیورٹی مسائل کے سبب نہیں آنا تھااور وہ نہیں آئے ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کروانے کی سخت مخالفت کی تھی ۔ پی ایس فائنل کے لیے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان ڈیرن سیمی سمیت چاروں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پرراضی کیا جنہوں نے پاکستان کا دورہ اپنے کیریئر کا یادگار ترین دورہ قرار دیا ۔