قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،پولیس

منگل 7 مارچ 2017 12:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور تمام لاشوں کو ان کے آبائی علاقے بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :