حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،ْسینئر وزیر گلگت بلتستان

منگل 7 مارچ 2017 13:43

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) سینئر وزیر گلگت بلتستان محمد اکبر تابان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور 2020ء تک 95 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ سینئر وزیر کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 90 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے اور اسے عوامی ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :