29 سالہ شخص نےدبئی عدالت کے سامنے 300 مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کااعتراف کرلیا

منگل 7 مارچ 2017 17:57

29 سالہ شخص نےدبئی عدالت کے سامنے  300 مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،07مارچ 2017):دبئی کے29 سالہ شخص نےدبئی عدالت کے سامنے  300 مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کااعتراف کرلیا۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ایک مراکشی پر الزام عائد تھا اس نے سوشل میڈیا پر اپنے بے شمار اکاؤنٹس بنا رکھے تھے جن میں وہ خواتین کی عریاں تصاویر پوسٹ کیا کرتا تھا۔ان سے وہ مردوں کو جنسی تعلقات کے لئے اکسایاکرتا تھا۔

دبئی پولیس کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے کورٹ میں اعتراف کرلیا کہ اس پر لگنے والا الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ اس کا یہ کہنا تھا کہ وہ ہرمرتبہ1,000 اور1,500 روپے لیا کرتا تھا۔جب تحقیقات کے لئے اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھولے گئے تو معلوم ہوا کہ وہ کئی مردوں کو ناجائز تعلقات کے لئے اکسایا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ پیسوں کے عوض ان کے ساتھ یہ تعلقات روا رکھتا تھا۔

عدالت کے پاس مجرم کے خلاف تمام ثبوت ہیں ۔ عدالت رواں سال  21 مئی کو کیس کے فیصلے کا اعلان کرے گی۔