میاں محمد نوازشریف کی ترقی کا ایجنڈ ا صرف ملک کو ترقی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے‘سردار میر اکبر

مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بنیادی مقصد ومنشور غریب عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو خوشحال بنا نا ہے‘وزیر جنگلات

منگل 7 مارچ 2017 19:26

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بنیادی مقصد ومنشور غریب عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو خوشحال بنا نا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی ترقی کا ایجنڈ ا صرف ملک کو ترقی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ ہم عوامی خدمت عبادت سمجھ کرکرتے ہیں ہمارے دفاتر عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج مظفرآباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر میں ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے کام کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں پورے آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں۔ جس سے آزادکشمیر میں جلد خوشخالی آئے گی انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو لیکر کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے دفاتر عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں ۔ عوامی شکایات کا بروقت ازلہ کیا جاتا ہے ۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بھارتی فائرنگ سے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے اور200دن کرفیو کے دوران 150سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں نوجوانوں کوپیلٹ گنوںسے زخمی کیاگیا اور کشمیر ی قیادت کو نظربند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

نام نہاد بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں مگر اب پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لیے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔ یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہوجانی چاہیے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے ۔

انہوں نے آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں جہاں بھی کشمیر ی مقیم ہیں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیر ی کی آواز کو سوشل میڈیا کے ذریعے سے پوری دنیا کے سا منے لاہیں تاکہ انڈیا کا یہ بیناک چہرہ پوری دنیا کے سا منے لا یا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت د و اٹیمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے ۔ بھارت ریاستی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی بھارت سے مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ جد وجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :