معیاری اور سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد

شہری صرف پارکنگ ایریا میں ہی گاڑیاں پارک کریں‘شہریوں کے تعاون پر ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے‘عاصم خالد اعوان

منگل 7 مارچ 2017 19:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عاصم خالد اعوان نے شہر میں امن و امان کی بحالی ،تجاوزات کے خاتمہ ،اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کیلئے شہریوں سے تعاون مانگ لیا ۔صحافیوں سے بات چیت کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عاصم خالد اعوان کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔

جگہ جگہ گاڑیوں کی پارکنگ سے شہریوں اور انتطامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔دکاندار حضرات ریٹ لسٹ دوکانوں کے سامنے آویزاں کریں اور معیاری اور سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔حفظان صحت کے اصولوں کے تحت عوام کو معیاری گوشت فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ گاڑیوں کے غیر قانونی اڈوں نے ٹریفک جام کا سنگین مسئلہ پیدا کر دیا ہے ۔

شہری لوگ بالکل تعاون نہیں کرتے جس کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے ۔شہری صرف پارکنگ ایریاء میں ہی گاڑیاں پارک کریں ۔شہریوں کے تعاون پر ہی چھوٹے چھوٹے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہر میں امن و امان کی بحالی پر پوری توجہ مذکور کیے ہوئے ہے ۔اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔عاصم خالد اعوان نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جلد ہی بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔شہری ازخود تجاوزات ختم کریں ۔ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :