وزیراعظم محمد نواز شریف کی کویت پارلیمنٹ کے سپیکر مرذوق علی الغانم سے ملاقات ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی ،ْ وزیراعظم نواز شریف کی دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو تعاون کے اگلے مرحلہ تک بڑھانے کی تجویز پیش

منگل 7 مارچ 2017 19:32

وزیراعظم محمد نواز شریف کی کویت پارلیمنٹ کے سپیکر مرذوق علی الغانم ..
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت پارلیمنٹ کے سپیکر مرذوق علی الغانم سے ملاقات کی۔ کویتی پارلیمنٹ نے وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کا نیشنل پارلیمنٹ کویت آمد پر استقبال کیا اور انہیں کویتی پارلیمنٹ کی ساخت اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے دونوں چیمبرز کے کردار کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو تعاون کے اگلے مرحلہ تک بڑھانے کی تجویز پیش کی جو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی بہتر عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کی عکاسی کیلئے روابط اور باہمی دوروں کو بڑھانے کیلئے تیار ہے۔