آزاد کشمیر حکومت کاسیاحت کے فروغ کے لیے نئے مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیںترقی دینے کا فیصلہ

منگل 7 مارچ 2017 21:29

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) آزاد کشمیر حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے نئے مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیںترقی دینے کا فیصلہ کر لیا ،یہ مقامات لائن آف کنٹرول سے قدرے دور ہوں گے تاکہ کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی پر اگر کشیدگی ہو بھی تو سیاح بغیر کسی رکاوٹ کے نئے مقامات کا دورہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت کے سیکرٹری منصور قادر ڈار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایل او سی سے دور واقع سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لیے سیاحتی راہداری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں کو محفوظ اور پر کشش تفریحی مقامات تک رسائی ہو گی۔منصور قادر ڈار نے بتایا کہ سیاحوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کنٹرول لائن پر واقع شمالی وادی نیلم سیاحت کے لیے مشہور ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس موسم گرما میں چھ لاکھ سے زائد سیاح وادی کی سیر کو آئے۔لیکن اکتوبر کے مہینے میں ایل او سی پر کشیدگی اور فائرنگ و گولہ باری کے تبادلے کی وجہ سے اس علاقے میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :