پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام6th ’انوینشن ٹو انو ویشن سمٹ 2017ء‘ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

منگل 7 مارچ 2017 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کے زیر اہتمام دوروزہ ’’6th انوینشن ٹو انوویشن سمٹ2017ء ‘‘کی افتتاحی تقریب بروز بدھ (آج) صبح9:30بجے سنٹر فار انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، ریکٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حسن صہیب مراد، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ارشد علی، چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر محمد اشرف،سی ای او آئی آر پی /ڈی جی یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :