ویٹرنر ی یونیورسٹی کے زیر اہتمام راوی کیمپس میں کسان میلہ،ڈاگ اورسا نپوںکے شو کا انعقاد

منگل 7 مارچ 2017 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء)شعبہ کلینیکل میڈیسن یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور نے راوی کیمپس پتوکی میں کسان میلہ کا انعقاد کیا۔ مقا می کسانوں کی بڑی تعدادنے میلہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جہا ں پر پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ڈاکٹر محمد اویس ، ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈا کٹر وسیم نے مو یشیو ں کی مختلف بیما ریو ں منہ کھر ، سا ڑو وغیر ہ کی علا مات ،علاج و تدا رک کے با رے میں تفصیلی معلو مات دیں گئیں۔

طلبہ نے کسا نو ں کی آ گا ہی کے لیئے ڈرا مے ، دودھ پینے کے مقا بلے منعقد ہو ئے۔اس مو قع پر ڈاگ اور سا نپو ں کے شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کسانوں کے درمیان کوئز مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا اورمیلہ میں مختلف کمپنیوں نے سٹال بھی لگائے گئے۔ چیر مین ضلع کونسل قصور را نا سکندر حیات اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے ڈاگ شو اور دودھ پینے کے مقا بلے جیتنے والو ں کے درمیان انعا می شیلڈیں تقسیم کیں۔