خیبرمیڈیکل کالج میں پانچ روزہ تربیت ورکشاپ کاآغاز

بدھ 8 مارچ 2017 11:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیراہتمام ہائرایجوکیشن کمیشن کے اشراک سے مختلف اداروں کی فیکلٹی کے لئے انگلش فاراکیڈیمک پریز کے موضوع پرپانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

ورکشا پ میں مختلف ملحقہ اورذیلی اداروں کی فیکلٹی کوانگریزی زبان کے اکیڈیمک پہلوئوں سے متعلق عملی تربیت دی جائے گی۔افتتاحی سیشن سے بطورمہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمدحفیظ اللہ نے کہاکہ اس طرح کی ریفریشرورکشاپس کاانعقاد تعلیمی نظام کاایک اہم حصہ ہے اورکے ایم یواوراس کے ملحقہ اداروں کی فیکلٹی کوان مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہئے۔