سرکاری سکولوں میں نصب ایمرجنسی الارم خراب ہونے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 8 مارچ 2017 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 1248 سرکاری سکولوں میں نصب ایمرجنسی الارم خراب، سکولوں کا متعلقہ تھانوںسے رابطہ رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں 1248 ہائی، مڈل، اور پرائمری سکول ہیں جو محکمہ سکو ایجوکیشن کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں کی سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ان میں ایمرجنسی الارم تو نصب کر دیئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق تمام سکولوں میں ایمرجنسی بٹن کام نہیں کر رہے۔ ان سکولوں میں سے کسی بھی سکول میں بچوں کی تعداد پانچ سو سے کم نہیں ہے