ایف بی آر نے ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

بدھ 8 مارچ 2017 15:19

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ سال کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ ہزاروں ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات شروع کرنے سمیت نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس دینے کی طرف راغب کرنے کیلئے متعلقہ انکم ٹیکس افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ریجنل آفس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جن افراد نے گزشتہ سال کے ٹیکس گواشوارے جمع نہیں کروائے انہیں نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور جلدی ہی ان کے گرد گھیرا تنگ کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔