نمل کے بورڈ آف گورنرز کا 12 واں اجلاس، مثبت تعلیمی اصلاحات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ویلفیئر منصوبوں کی تعریف

بدھ 8 مارچ 2017 17:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے بورڈ آف گورنرز کا 12 واں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن پاکستان آرمی اور نامزد چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کی جس میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر )ضیاء الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر ریاض احمد گوندل کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اراکین بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، ریسرچ پراجیکٹس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدوں اور ان کے نتیجہ میں طلباء اور فیکلٹی کو حاصل سہولیات پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ بورڈ اراکین نے یونیورسٹی میں مثبت تعلیمی اصلاحات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ویلفیئر منصوبوں کی تعریف کی اور سراہا۔