بھارتی فورسز کشمیرمیں خواتین کو بے حرمتیوں اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہیں، میر واعظ عمر فاروق

ماں ،بیوی اور بہن کی حیثیت سے کشمیری خواتین کو مشکلات کسی طورپر کم نہیں، چیئرمین حریت فورم کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں اظہار خیال

بدھ 8 مارچ 2017 20:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر ایک پیغام میںافسوس ظاہر کیاہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں کشمیری خواتین کو بے حرمتیوں اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوںنے کہاکہ آج جب پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاہم کشمیر میں بھارتی فوجی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہے ہیںاور انہیں خو ف وہراس کانشانہ بنایاجارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ماں ،بیوی اور بہن کی حیثیت سے بھی کشمیری خواتین کو مشکلات کسی طورپر کم نہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں دوران حراست لاپتہ کئے گئے ہزاروں کی تعداد میں افراد کادکھ کشمیری مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں سے زیادہ کوئی اور نہیں سمجھ سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیرمیںہزاروں خواتین آج بھی اپنے ان عزیزوں کی راہ تک رہی ہیں جنہیں برسوں قبل دوران حراست لاپتہ یا جعلی مقابلے میں شہید کرکے گمنام قبروں میں دفن کردیا گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں خواتین کو ایسی جاں گسل مصیبتوں کا سامنا ہے جس کی مثال کسی مہذب معاشرے میں مشکل سے ملتی ہے ۔میر واعظ نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے یوم خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد صرف اُسی صورت میں پورا ہوسکتا ہے جب عالمی برادری دنیا کے دیگر خطوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں خواتین پر ڈھائے جانیوالے مظالم بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا اور کشمیر جیسے انسانی اور سیاسی مسئلہ کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کی ثمر آور کوششیں کرے۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں سرکاری فورسز کی طرف سے خواتین کے ساتھ زیادتیوں اور جنسی طورہراساں کرنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ انہیں سزادینے کے بجائے تحفظ فراہم کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :