پیلٹ بندوق متعارف کرانے والوں سے امن کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، شبیر احمد شاہ

بھارت نواز جماعتیں کشمیریوں کے قتل میں برابر کی شریک ہیں، کرسی کی غرض کیلئے وہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں، بیان

بدھ 8 مارچ 2017 20:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیلٹ بندوق متعارف کرانے والوں کی زبان سے امن کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ انہوںنے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کہ کشمیری نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی، پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو موت کی نیند سلانے اور سینکڑوں کو بصارت سے محروم کرنے اوراپنے دیگر مظالم کا جواب دیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ، نیشنل کانفرنس اور دیگر بھارت نواز جماعتوں کے رہنما بیگناہ کشمیریوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی اپنی کرسی سے غرض ہے اور اس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت نواز سیاست دانوں کے تعاون سے ہی آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کا یہاں نفاذ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اسے روزگار یا تعمیر و ترقی کے ساتھ نہیں جواڑ جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :