ایم اے جناح یونیورسٹی انڈسٹری کو باصلاحیت گریجویٹ انجینئرز فراہم کرے گی۔ڈاکٹر عاصم امداد

نصاب کو جاب مارکیٹ کی سامنے رکھتے ہوئے مرتب کرنے کے لئے انڈسٹری پروفیشنلز کے ساتھ اجلاس انڈسٹری کی جانب سے طلبہ کی کمیونیکیشن اسکل بہتر بنانے اور انگریزی پر عبورکی جانب توجہ دینے کا مشورہ

بدھ 8 مارچ 2017 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ فیکلٹی کے قیام کا بنیادی مقصد انڈسٹری کو باصلاحیت افراد مہیا کرنا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے طلبہ معاشرہ کے مفادات کا بھر پور خیال رکھتے ہوئے اپنے علم،فنّی اور انتظامی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ کے قائیدانہ کردار کومنوائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ فیکلٹی کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد نے گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں انڈسٹری پروفیشنلز کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس بلانے کا مقصد ماجو کے کمپیوٹر سائینس اور الیکٹریکل انجئیئرنگ ڈگری پروگرامز کے مرتب کردہ سیلبس پر کا جائیزہ لینے، اسے مزید بہتر بنانے پر مشارت کرنا تھا تاکہ اسے انڈسٹری کے موجودہ تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے اور مختلف منصوبوں پر انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ اشتراک کار کے امکانات کا جائیزہ لیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم امداد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ عالمی سطح پر خود اعتمادی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے تعلیمی نصاب میں ڈیٹا سائینس،ڈیٹا لرننگ،ڈیپ لرننگ اور سائیبر سیکورٹی کے مضامین شامل کئے ہیں۔اجلاس کے دوران انڈسٹری کے نمائیندوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنّی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کی کمیونیکیشن کی مہارت میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی انکی فنّی معلومات بہت مستحکم ہونی چاہیے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ کہ انجنینئرنگ کے نصاب میں پروفیشنلز ایشوز بڑے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اس لئے نئے طلبہ کے تعلیم حاصل کرنے معیار بلند ہونا بہت ضروری ہے تاکہ ہم انڈسٹری کو اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل گریجویٹ مہیا کرسکیں۔انہوں نے طلبہ کی انگریزی میں مہارت(بولنے اور لکھنی) کو بہتر بنانے کی اہمیت دینے پر بھی زور دیا تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں اعتمادکے ساتھ انجام دے سکیں۔

جن انڈسٹری پروفیشنلز نے اس اجلاس میں شرکت کی ان میں سینئر سافٹ وئیر آرکیٹیکٹ، پریمیٹک فنانشل، ایم شیراز صدیقی ، سی ای او، گیٹ پروفیشنلز، رحیم حسنانی ، سی ای او، ایڈوانس الیکٹرانکس انٹرنیشنل، شہاب رضا راجہ، ڈائیریکٹر ، ڈیٹا لوگ،ہمایوں قریشی اور سینئر ڈائیریکٹر فولیو تھری ثاقب شمیم قابل ذکر تھی