حکومت بلوچستان لوگوں کی فلاح وبہبود وقانون کی عملداری کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لارہی ہے،اکبر حسین درانی

قانون پر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی استعدار کار کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ڈونر ایجنسیز کی خدمات کو سراہا جائیگا، سیکریٹری خزانہ بلوچستان

بدھ 8 مارچ 2017 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے قانون پر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی استعدار کار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ڈونر ایجنسیز کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے رول آف لاء یو این ڈی پی کے مشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یو این ڈی پی کے وفد کے سربراہی سینئر پروگرام اسپیشلسٹ محترمہ شہزادہ احمد کررہی تھیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے محکمہ خزانہ کو بتایا کہ رول آف لاء کے پروگرام کو وسعت دینے کے لئے ادارہ عالمی ڈونرز ایجنسیر کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کرنے جارہا ہے جس کے لئے تمام متعلقہ محکموں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مشن آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں محکمہ خزانہ، محکمہ قانون، پروسیکیوشن، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے محکموں جس میں بلوچستان کانسٹیبلری پولیس، لیویز ودیگر محکموں کی شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے بتایا کہ ہم بلوچستان میں عالمی ڈونرز ایجنسیز کی آمد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ وہ اس طرح کے کانفرنسز کا انعقاد بلوچستان میں یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں قانون پر عملدرآمد کے لئے تمام محکموںمیں مضبوط روابط ہیں جس کی بدولت بلوچستان میں امن وامان کا قیام ممکن ہوسکاہے اور اس وقت بلوچستان میں ترقیاتی اہداف نہایت ہی مثبت سمت میں پیشرفت کررہے ہیں۔ ہمیں ڈونرز ایجنسیز کو یہ پیغام دینا چاہیئے کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے مثبت اعدادوشمار اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حکومت بلوچستان لوگوں کی فلاح وبہبود وقانون کی عملداری کے لئے تمام وسائل کو استعمال میں لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :