اچھرہ میں 42سالہ شخص نے مبینہ طور پر رشتہ نہ ملنے پر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، شہری لبرٹی پارکنگ پلازہ کی تیسری منزل سے کود گیا

․ ٹریفک حادثات میں کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق ،کانسٹیبل نوید تیز رفتار کار کی ٹکر سے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا

بدھ 8 مارچ 2017 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اچھرہ میں 42سالہ شخص نے مبینہ طور پر رشتہ نہ ملنے پر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، شہری لبرٹی پارکنگ پلازہ کی تیسری منزل سے کود گیا ۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھانہ اچھرہ کی حدود میں 42سالہ شخص آفتاب نے مبینہ طو رپر رشتہ نہ ملنے پر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لبرٹی پارکنگ پلازہ میں شہری نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے ماڈل ٹائون میں تعینات کانسٹیبل نوید تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیز رفتارکار کی ٹکر سے فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ٹائون شپ کے علاقہ میں تیز رفتارپک اپ نے موٹرسائیکل سوار اشرف کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔

متعلقہ عنوان :