سائنسدانوں نے بغیر انڈے اور سپرم کے مصنوعی جنین(ایمبریو)تیار کر لیا
بدھ 8 مارچ 2017 23:47
سائنسدانوں نے سٹیم سیلز کے استعمال سے پہلی بار مصنوعی جنین (ایمبریو) تیار کیا ہے۔مصنوعی چوہے کے جنین کے حوالےسے تفصیلی رپورٹ اس ماہ کے سائنس جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔ اس مصنوعی جنین کی تیاری سنتھیٹک جنین بنانے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس سے بانچھ پن کے علاج میں بھی کافی مدد ملے گی۔
کیمبرج بائیولوجسٹ مگڈالینا زرنیکا گوئٹز اور اس کی ٹیم نے بغیر انڈے اور سپرم کے صرف سٹیم سیلز کی مدد سے اس جنین کو تیار کیا ہے۔
سائنسدان اس سے پہلے ڈولی نامی ایک بھیڑ کا کلون تیار کر چکے ہیں۔ اس کلون کی تیاری میں انہوں نے سپرم استعمال نہیں کیے بلکہ صرف انڈوں کے خلیوں سے بالغ ڈی این اے کا کلون تیار کیا تھا۔
کیمبرج کی ٹیم نے چوہے کا مصنوعی جنین تیار کرنے کے لیے ایمبریونک سٹیم سیلز لیے۔
(جاری ہے)
اس کے بعد انہوں نے اسے ٹرفوبلاسٹ(trophoblast) سٹیم سیلز(ایسے سیلز جو placenta بنا سکتے ہیں) کے ساتھ الگ سے بڑھنے کا موقع دیا۔
ان دو اقسام کے سیلز کو الگ سے بڑھنے دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ان دونوں سیلز کو ایک محلول میں اکھٹا کر دیا۔اس کے بعد دونوں اقسام کے سیلز مکس ہو گئے اور انہوں نے ایک ساتھ بڑھنا شروع کر دیا۔ چار دن کے بعد جنین بالکل چوہوں کے جنین کےمشابہ ہوگیا۔اس تجربے سے سائنسدانوں کا مقصد اصل چوہے بنانا نہیں ہے۔ اصل چوہے بنانے کےلیے ، جنین کے ساتھ اور بہت سے سیلز شامل کرنے ہونگے۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.