تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کٹوتی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 9 مارچ 2017 13:40

تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کٹوتی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی اور حکومت نے اسمبلی کے منظور شدہ بجٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور تعلیم اور صحت سمیت سماجی شعبے کی رقوم میں غیر معمولی کٹوتیاں کر دی گئیں جبکہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، صوبائی وزرا اور اہم شخصیات کے پروٹوکول کا بجٹ اسمبلی کی پیشگی منظور سے ہٹ کر بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا انکشاف اے جی پنجاب نے مالی سال 2014-15 کی رپورٹ میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحت کے بجٹ میں 16.5 فیصد، ترقیات سکیموں میں 20ارب روپے 97 کروڑروپے کو افسروں نے 22.2 فیصد کمی کے ساتھ 16 ارب 73 کروڑ روپے کر دیا۔ اسمبلی نے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے لئے 1 ارب 49 کروڑ منظور کئے لیکن افسر شاہی نے ایک روپے بھی جاری نہیں کیا جب کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کو مختص بجٹ کا 95 فیصد زائد دے دیا گیا۔ تعلیم کے لئے 55ارب 13 کروڑ رکھے گئے جبکہ بیوروکریسی کا فیصلہ 46 ارب 76 کروڑ روپے کے اخراجات کی شکل میں نافذ کیا گیا۔