سی ٹی ڈی کے شہید پولیس افسر کے قاتل دہشت گرد کا ایک اور سہولت کار گرفتار۔

جمعرات 9 مارچ 2017 14:52

سی ٹی ڈی کے شہید پولیس افسر کے قاتل دہشت گرد کا ایک اور سہولت کار گرفتار۔
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) سی ٹی ڈی نے پولیس افسر فدا حسین کو شہید کرنے والے دہشت گرد عثمان کے ایک ساتھی عرفان طارق کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عرفان طا ر ق ساہیوال منڈھالی روڈ پر برگر اور پیزے کی دوکان کرتا تھا اور دہشت گرد مرزا عثمان کا قریبی دوست تھا اور اسکا سہولت کاربھی پایا گیا ۔ عرفان طارق موکل کالونی ساہیوال کا رہائشی ہے ، تاہم عرفان طارق کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر تفیتش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔