کماد کی بہتر پیداوار کیلئے اچھے نکاس والی میرا زمین موزوں ہے ، محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 9 مارچ 2017 16:56

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) کاشتکارکماد کی کاشت رواں ماہ مارچ کے وسط تک مکمل کر لیں،کماد کی بہتر پیداوار کیلئے اچھے نکاس والی میرا زمین موزوں ہے ، محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار کماد کی کاشت کے لیے ریجر کے ذریعے 10سے 12انچ گہری کھیلیاں بنائیں،کماد کا بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے نکال دیں،لیری (یک سالہ )فصل سے بیج منتخب کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہکماد کے لیے مونڈھی فصل سے بیج کا انتخاب نہ کریں،کماد کے سموں کو پھپھوند کش زہروں کے محلول میں 3تا 5منٹ بھگو کر کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :