جنوبی پنجاب میں جڑی بوٹیوں کے تدارک کے سلسلہ میں آگاہی مہم 12مارچ تک جاری رہے گی

جمعرات 9 مارچ 2017 16:59

جنوبی پنجاب میں جڑی بوٹیوں کے تدارک کے سلسلہ میں آگاہی مہم 12مارچ تک ..
ملتان۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان کے مطابق جڑی بوٹیوں کے تدارک کے سلسلہ میں آگاہی مہم جنوبی پنجاب میں بھر پور طریقے سے چلائی جارہی ہے۔ گائوں، مرکز ،تحصیل، ضلع ،ڈویژن کی سطح پر آگاہی سیمینارز منعقد کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو 12مارچ تک جاری رہے گا۔ آگاہی مہم کے دوران مقامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا بھی موثر استعمال کیا جارہاہے۔

اس کے علاوہ مقامی عوامی نمائندوں کو بھی آگاہی سیمینارز اور واکس میں شامل کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

گائوں کی سطح پر جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائو کے سلسلہ میں قائم کمیٹیاں بھی اس مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار اداکررہی ہیں۔ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو بھی سیمینارز کے ذریعے جڑی بوٹیوں کے نقصانات بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جڑی بوٹیاں نہ صرف فصلوں کی پیداوار اور کوالٹی میں کمی کا باعث بنتی ہیں بلکہ کیڑوں اور بیماریوں کے میزبان پودوں کے طورپر کام کرتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی موجودگی کی وجہ سے زمین میں موجود خوراکی اجزاء فصلوں کو پوری مقدار میں مہیا نہیں ہوسکتے جس کی وجہ سے فصلوں کی بڑھوتری صحیح طورپر نہیں ہوپاتی۔

متعلقہ عنوان :