صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر ر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 12 مارچ کو حلقہ کنونشن سے خطاب کرینگے

جمعرات 9 مارچ 2017 20:24

ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مختلف حلقوں کے پی ٹی آئی کشمیر کے ورکرز کنونشنز کے سلسلے میں اتوار 12 مارچ کو صبح ۱۱ بجے سہنسہ ریسٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کشمیر کے حلقہ کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سہنسہ میں پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار اسمبلی چوہدری اخلاق احمد کی قیادت میں تیاریاں جاری ہیں۔اس کنونشن میںبیرسٹر سلطان محمود چوہدری پاکستان اور آزاد کشمیرکے سیاسی حالات ، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم اعلانات کریں گے۔