امریکی سیاستدانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکا میں ایمرٹس ائیرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مارچ 2017 19:32

امریکی سیاستدانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکا میں ایمرٹس ائیرلائن ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء) امریکی سیاستدانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکا میں ایمرٹس ائیرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 25 سیاستدانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خصوصی خط تحریر کیا ہے۔ خط میں امیرکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیجی ائیرلائن ایمرٹس کو نیورک اور نیوجرسی سے ایتھنز کے درمیان پرواز کا آغاز شروع کرنے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی سیاستدانوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ خلیجی ہوا باز کمپنیوں کو ان کے حکومتوں کی جانب سے اربوں ڈالر کی سبسڈی دی جاتی ہے جس کے باعث یہ کمپنیاں منافعے میں رہتی ہے۔ دوسری جانب امریکی ہوا باز کمپنیوں کو ان کی حکومت کی جانب سے کوئی سبسڈی وصول نہیں ہوتی۔ اسی باعث خلیجی ہوا باز کمپنیوں کے امریکا میں آنے کے باعث امریکی ہوا باز کمپنیوں کے کاروبار متاثر ہوں گے۔ امریکی صدر اس تمام صورتحال میں فوری ایکشن لیتے ہوئے آئندہ اتوار سے ایمرٹس ائیرلائن کی نیوورک اور نیوجرسی سے ایتھنز کے درمیان شروع ہونے والی سروس کو روکیں۔

متعلقہ عنوان :