تعلیم،سائنس اورٹیکنالوجی کےفروغ میں’میڈیاکاکردار‘کےموضوع پرکانفرنس کاانعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 مارچ 2017 19:47

تعلیم،سائنس اورٹیکنالوجی کےفروغ میں’میڈیاکاکردار‘کےموضوع پرکانفرنس ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مارچ2017ء) : پنجاب یونیورسٹی میں جاری دو روزہ"ایجاد سے اختراع تک"سمٹ کے سلسلے میں تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں میڈیا کے کردار کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین نے کی جبکہ وائس چانسلرڈاکٹر ظفر معین ناصر، پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، میاں حبیب، صہیب مرغوب، ڈاکٹر محبوب حسین ،صحافت کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ میڈیا کا سائنس،ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ میں اہم مثبت کردار ہے لہذا تعلیم کے اداروں کو چاہیے کہ وہ صحافیوں سے خائف ہونے کی بجائے ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کے عمل کو شروع کریں۔ انہوں نے اس ہم موضوع پر کانفرنس کا سیشن منعقد کرنے پر پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف فار ریسرچ پرموشن اور دی ایجوکیشنسٹ کی کاوشوں کوسراہا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹرظفر معین ناصر اور دیگر شرکا نے کہا کہ ہمارے میڈیا کو چاہے کہ سیاسی خبروں کے ساتھ ساتھ تعلیمی خبروں پر خصوصی توجہ دے اور تعلیم کے فروغ کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :