گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی نہ کی گئی تو ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا،جسٹس شوکت صدیقی نے عاشق رسول امتی ہونے کا حق ادا کیا،تحفظ ناموس رسالت کا قانون سیکولر اور لادینی طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے ہرگز تبدیل نہیں کرنے دیں گے

تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 9 مارچ 2017 23:01

گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی نہ کی گئی تو ملک ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین وسجادہ نشین دربار غوث بہائو الدین زکریاؒ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکولر طاقتیں مسلمانوں کے ایمان پر حملہ کر رہی ہیں۔ گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی نہ کی گئی تو شمع رسالت کے پروانوں کا پیمانہ صبر لبریز ہو جائے گا اور ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔

جسٹس شوکت صدیقی نے عاشق رسول امتی ہونے کا حق ادا کیا اور پوری امت محمدیہ ان کی بھرپور تائید و حمایت کرتی ہے۔عشق مصطفی کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔تحفظ ناموس رسالت کا قانون سیکولر اور لادینی طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے ہرگز تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔وہ معروف سیاسی و سماجی رہنما وسیم احمد فاروقی کے والد گرامی شمیم احمد فاروقی کی سالانہ برسی کے موقع پرتقریب سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری سابق ایم پی اے محمد عثمان بھٹی چیئرمین شیخ عمران ارشد شیخ ندیم اکبر چیئرمین اکبر علی انصاری محمد عثمان انصاری طارق امیر عباسی ودیگر بھی موجود تھے،شاہ محمودقریشی کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام اور ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور بدامنی کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کوشاں ہیں لیکن محب وطن قوم اور فوج ان کے دانت کٹھے کرنے کیلئے متحد اور تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن نے ہمارے ملک کو کھوکھلا کردیا۔ اس کے ذمہ دار حکمران اور ابن الوقت سیاستدان ہیں۔

متعلقہ عنوان :