چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو دودھ فروخت کرنے والی 19کمپنیوں کے نمونے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا حکم

جمعرات 9 مارچ 2017 22:51

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو دودھ فروخت کرنے والی 19کمپنیوں ..
لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مضر صحت دودھ کی فروخت کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو دودھ فروخت کرنے والی 19کمپنیوں کے نمونے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا حکم ۔ عدالت نے دوران سماعت استعمال شدہ تیل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ استعمال شدہ تیل مضر صحت ہے اور کینسر کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل نے عدالت کو بتایا کہ ریسٹورنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کا آئل استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ مضر صحت تیل استعمال کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ نے بتایا کہ زیادہ ترنمکو اور چپس بنانے والی کمپنیاں مضر صحت تیل استعمال کرتی ہیں جس پر عدالت نے ڈی جی فوڈ کو ہدایت کی کہ لائسنس یافتہ کے علاوہ کسی کو آئل فروخت کی اجازت نہ دی جائے۔عدالت نے استعمال شدہ اور مضر صحت تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرکی15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :