پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے،امریکہ

بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ،دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے ، بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے، کمانڈرامریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ووٹل

جمعرات 9 مارچ 2017 23:31

پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے،امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے ، بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ،دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے ، بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے اعلی امریکی سینیٹرز کو بتایاکہ پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے ، بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ۔

انھوں نے کہاکہ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے ، بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے ۔جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان نے عدم استحکام میں کمی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ، پاک افغان افواج کے درمیان بہترین تعاون دیکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :