پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔ امریکی سینٹرل کے جنرل کی سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 مارچ 2017 10:05

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ۔2017ء) امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈجنرل جوزف وٹل نے سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ کر ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کے لیے خطرناک ہے۔جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔ بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

جنرل جوزف وٹل نے بتایا کہ بھارتی پالیسیاں پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں -انہوں نے نے کہا کہ پاکستانی فوج فاٹا میں انسداددہشت گردی آپریشنزمیں مصروف ہے،اورپاکستان کے لیے مشرقی سرحدپرسیکورٹی اولین ترجیح رہے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف نے سرحدی علاقوں میں استحکام کے لیے پاکستان اورافغانستان کی افواج میں تعاون کوامیدافزاقرار دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مزیدفوجی دستے بھیجنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جون نکلسن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان سے تعلقات پرتفصیلی نظرثانی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی طالبان کے خلاف جنگی آپریشن 2014 میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگئے تھے تاہم خصوصی فوجی دستوں کی جانب سے افغان فوجیوں کو مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔