کراچی ،محمد علی جناحؒ یونیورسٹی میں کاغذی کارروائی سے آزاد تعلیمی نظام متعارف کرادیا گیا،ڈاکٹر منیر حسین

جمعہ 10 مارچ 2017 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی نے اپنے تعلیمی نظام کو جدید کاغذ ی کاروائی سے آزاد سسٹم سے منسلک کرلیا ہے جو دنیا کی بے شمار ممتاز یونیورسٹیوں میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔یہ بات یونیورسٹی کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے سربراہ ڈاکٹر منیر حسین نے گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں معیار تعلیم کی بہتری میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کی اسٹریٹیجک مینجمینٹ کے موضوع پر ہونے والے ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ورکشاپ میں مختلف شعبہ جاتی سربراہان کے علاوہ سئیئر فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی وجہ سے ہمارے تعلیمی نظام کو تمام بنیادی سہولیات حاصل ہورہی ہیں جس کی بنا پر ہمارے اساتذہ کے سیکھنے اور پڑھانے کے معیار میں اضافہ ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے نصاب اور تعلیمی پروگرام کو بہتر انداز میں مرتب کرسکتے ہیںاورکسی کورس پر عملدرآمد کا بہتر پروگرام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم زیادہ سے زیادہ تحقیقق کرکے کسی تعلیمی پروگرام کی مستقبل کی ضروریات کی پیش گوئی کرسکتے ہیں اور تعلیم کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے زیادہ واضح اسٹریٹجک فیصلے کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر منیر حسین نے ورکشاپ کے شرکاء کو تعلیم کے شعبہ میں پڑھانے کے سلسلے متعارف کرائے جانے نئے طریقوں سے بھی متعارف کرایا۔اس تربیتی سیشن کے دوران شرکاء نے مختلف سرگرمیوں، ماڈلز اور بامقصد تعلیم کے لئے متعارف کرائے گئے سسٹمز سے بھر پور استفادہ کیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا کوالٹی انہانسمنٹ سیل جس کا قیام ایک سال قبل ڈاکٹر منیر حسین کی سربراہی میں عمل میں آیا تھا اسے حال ہی میں ھائیر ایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی اشورنس ایجنسی کی جانب سے ڈبلیو کٹییگری دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :