مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کو توپخانہ فائرنگ مشق کے لیے ضلع لداخ میں پانچ لاکھ کنال ارضی دیدی

جمعہ 10 مارچ 2017 17:34

سرینگر /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کو توپخانہ فائرنگ مشق کے لیے ضلع لداخ میں تقریبا پانچ لاکھ کنال ارضی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کو 48لاکھ کنال زمین ضلع کے سب ڈویژن ڈربگ میں منڈل تھنگ کے مقام پر دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوج نے لداخ خطے میں لیہہ کے مقام پر چار لاکھ سے زائد زمین دینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس نے پہلے ہی لداخ میں تقریباً دو لاکھ کے قریب زمین غیر قانونی طور پر قبضے میں لے رکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارت کے فوج کے پاس کل 66فائرنگ رینج ہیں جس میں ایک درجن کے لگ بھگ صرف مقبوضہ کشمیر میں ہیں۔