مہران یونیورسٹی جامشورو جونیئر اسٹاف رہائشی کالونی میں نئے پارک کا افتتاح

جمعہ 10 مارچ 2017 19:56

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے جونیئر اسٹاف رہائشی کالونی میں نئے قائم کئے گئے پارک کا افتتاح مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کو صاف ستھرا ماحول دوست بنانا صرف انتظامیہ کا نہیں بلکہ یہاں کے ہر ملازم چاہے وہ کسی بھی گریڈ کا ہو اس پر فرض ہے یہ پارک اس بات کا ثبوت ہے کہ مہران یونیورسٹی کو ماحول دوست درسگاہ بنایا گیا ہے یہاں رہائش پذیر ملازمین کے بچے کھیل کود کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے اور انہیں ہوادار ماحول فراہم کیا گیا ہے اس پارک کی حفاظت بھی اب اِدھر رہنے والے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے افتتاحی تقریب کے موقع پر کالونی کے مکین ملازمین اور ان کے بچے بھی شامل تھے جبکہ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی چیئرمین کالونی افیئرس ڈاکٹر فتاح عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔