مویشیوں کو پھپھوندی لگی خوراک کا استعمال نہ کرایا جائے، ڈاکٹر عبدالرئوف

جمعہ 10 مارچ 2017 20:13

راولپنڈی ۔10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ مویشیوں کو پھپھوندی لگی خوراک ہرگز استعمال نہ کرائیں کیونکہ اس سے جہاں مویشیوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے وہیں ان کی پیداواری صلاحیت میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالرئوف نے مویشی پا ل حضرات کومشورہ دیا کہ مویشیوں کیلئے حسب ضرورت خوراک تیار کریں جبکہ زائد خوراک ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب ماحول اور مقام کا تعین کریں کیونکہ پھپھوندی عموماً زیادہ نمی اور گرم مرطوب ماحول میں خوراک ذخیرہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے ۔

ڈاکٹر عبدالرئوف نے کہا کہ اس ضمن میں ہر قسم کی راہنمائی اور معلومات کے لیے صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک محکمہ کی فری ہیلپ لائن 0800-78685-86پر کال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :